Posts

Showing posts from November, 2023

لاہور کا دنیا میں فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ

Image
  لاہور صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو نہ پایا جا سکا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ نیوز کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا، عامر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 488 جبکہ کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10 سے 12 نومبر تک ہوگا۔

18 سالہ لڑکے نے 35 سالہ خاتون سے محبت کی شادی کر لی

Image
فیصل آباد کے 18 سالہ نوجوان شہزاد نے اپنی 35 سالہ کزن کومل سے محبت کی شادی کر لی ہے ، جس کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ہے - تفصیلات کے مطابق 18 سالہ نوجوان شہزاد کا کہناتھا کہ پورے خاندان میں سب سے اچھی لگتی تھی ، بچپن سے محبت کرتا تھا، یہ بہت پیاری تھی، میری عمر 18 سال ہے;شناختی کارڈ بھی بنا ہواہے،میں ساری رات سوتا نہیں تھا مجھے ان کی یاد آیا کرتی تھی ،میں انہیں شادی کے بعد پیار سے پنکی بلاتا ہوں ۔گھر والوں نے ابتدائی طور پر شادی سے انکار کیا اور مجھے بہت مار بھی کھانی پڑی ، گھر والے شادی کیلئے راضی نہیں تھے  سالہ کومل کا کہناتھا کہ میری عمر 35 سال ہے ، ہم رشتہ دار تھے ، ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ، انہیں مجھ سے محبت ہو گئی تھی ، جب مجھے پتا چلا کہ یہ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو میں نے سوچا کہ ہماری عمر میں کافی فرق ہے ، پھر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ۔ بہت مسئلے ہوئے لیکن ہم نے اپنے والدین کو منایا ، گھر والوں نے عمر کا مسئلہ نکالا ، شہزاد نے بھی اپنے والدین کو منایا، پھر شادی ہوئی ،، میں انہیں ;پیار سے مٹھو بلاتی ہوں ، ;سہیلیاں باتیں کرتی ہیں لیکن جب پیار کیا تو ڈرنا کیا ۔ج...